عید میلا دالنبی صلی اللہ علیہ والھ وسلم آج مذہبی جوش وخروش سے منائی جارہی ہے، شہر شہر رنگ و نور کی برسات ہے، گلی محلے درود وسلام سے گونج اٹھے ہیں۔
آقا صلی اللہ علیہ والھ وسلم کے یوم ولادت پرپورے ملک میں درود وسلام کی خصوصی محافل کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جہاں عاشقان مصطفی عقیدت کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ عید میلا دالنبی صلی اللہ علیہ والھ وسلم کی مناسبت سے گلیوں اور بازاروں کو خصوصی آرائش کی گئی ہیں۔ عمارتوں پر چراغاں کیا گیا ہے، شہرشہرنعت کی محفلوں کا اہتمام کیا گیا ہے جہاں نعت خواں آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ والھ وسلم کے حضورعقیدت کے پھول نچھاور کر رہے ہیں۔ اس موقع پرتما م چھوٹے بڑے شہروں سے عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ والھ وسلم کے جلوس بھی نکالے جائیں گے۔ لاہور اور پشاور میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والھ وسلم کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے کی گئی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ پاک آرمی کے جوانوں نے پاکستان زندہ باد اور اللہ اکبر کے نعرے بھی لگائے۔