عید میلاد کا سب سے بڑاجلوس شہنشاہ ولایت کی جامع مسجد سے نکالا گیا
Posted on February 7, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات:جشن عید میلاد النبی صلی اللہ و علیہ و سلم کے سلسلہ میں سب سے بڑا اور مرکزی جلوس میلاد النبی صلی اللہ و علیہ و سلم شہنشاہ ولایت کی مرکزی جامع مسجد سے ہوا ، جس میں عاشقانِ مصطفی صلی اللہ و علیہ و سلم نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ، جلوس کی قیادت جگر گوشہ مجاہد ملت زیب سجادہ نشین شہنشاہ ولایت صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ممبر اسلامی نظیراتی کونسل ، یر سید علی حسین شاہ ، پیر سید نور حسین شاہ ، پیر قاری محمد احسین شاہ ترمذی خطیب اعظم UK، پیر سید عبدالمجید شاہ گجراتی نے کی ، مرکزی جلوس نے گجرات کے مضافات اور ذیلی تنظیموں کے جلوسوں نے شرکت کی ، جلوس کے دوران روح پرور مناظر دیکھنے میں آئے ، شرکاء جلوس درود و سلام پڑھتے ہوئے اپنی منزل کی طرف رواں دواں رہے ، جلوس کے شرکا کا جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا ، انجمن تاجراںپرنس چوک ، انجمن تاجراںکابلی گیٹ ، انجمن تاجران تمبل بازار ، انجمن تاجراں فوارہ چوک ، بائو بیکرز شاہ حسین و اہلیان فیصل گیٹ ، TAOورکر گجرات ، سیٹھ جاوید ٹریڈر ، جیٹ میدیکل سٹور ، انجمن تاجراں سرکلر روڈ ، حسینہ ٹرسٹ گجرات ، انجمن تاجران مچھلی چوک گجرات ، سٹیزن فرنٹ گجرات شہر ، لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ و علیہ و سلم، پنجاب نعت کونسل ، قمر اکیڈمی ضلع گجرات و دیگر تنظیموں کے عہدیداران نے استقبال کیا ، قائدین کے گلوںمیں ہار پہنائے ، جگہ جگہ لنگر تقسیم کیا گیا ، فیصل گیٹ میں عظیم الشان میلاد کانفرنس سے پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ، پیر سید قاری احمد حسین ترمذی ور پیر سید علی حسین شاہ گجراتی نے خطاب کیا ، چوک نواب صاحب میں شرکاء جلوس سے سابق مشیر وزیراعظم پاکستان نوابزادہ غضنفر علی گل ، زیب سجادہ نشین آوان شریف ومہمدہ شریف صاحبزادہ پیر رضوان منصور آوانی نے خطاب کیا ، حسینیہ ٹرسٹ کے سامنے آغا مبار ک علی موسوی ، جبکہ چوک پاکستان میں منعقد عظیم الشان میلاد کانفرنس سے صاحبزادہ پیر سید سعید احمد شاہ گجراتی ، سید انور علی شاہ مرکزی صدر انجمن تاجران گجرات ،چوہدری محمد طفیل سٹیزن فرنٹ ضلع گجرات ، صاحبزادہ محمد بشیر فاروقی ، چوہدری خالد اصغر ، سیٹھ ظہیر عباس اور خاور بشیر بٹ گولڑوی جنرل سیکرٹری سٹیزن فرنٹ شہر گجرات نے خطاب کیا ، جلوس کے اختتام پردرود و سلام کے بعد ملک کی سلامتی اور ترقی اور امت مسلمہ کیلئے قاری احمد حسین ترمذی نے دعا کی ، خاور بشیر بٹ نے بار بار ضلعی انتظامیہ اور پولیس ڈیپارٹمنٹ اور تاجر برادری کا بھرپور شکریہ ادا کیا ۔