لاہور (جیوڈیسک) پنجاب اورمحکمہ ریلویزمیں آدھے سرکاری دفاتر میں آج ہفتہ وار چھٹی ہے، جبکہ آدھے دفاتر عید تعطیلات کے بعدآج کھل گئے۔ ہفتہ اور اتوار کو بیشتر سرکاری دفاتر میں ہفتہ وار 2 سرکاری چھٹیاں ہوتی ہیں ،عیدِ قربان کی 4سرکاری چھٹیوں کوساتھ ملا کر اس بار سرکاری ملازمین 6 چھٹیاں انجوائے کررہے ہیں، بعض ایسے سمجھ دارملازمین بھی ہیں۔
جنہوں نے پچھلے پیر کی چھٹی لے لی تھی،جس کے بعد ان کی لگاتار چھٹیوں کی تعداد 9 ہو گئی لیکن دوسری جانب بعض صوبائی محکموں اور محکمہ ریلویز کے آدھے سرکاری دفاترعید تعطیلات کے بعدآج کھل گئے لیکن ان دفاتر میں بھی حاضری انتہائی کم رہی۔جو ملازمین دفاتر آئے بھی، وہ کام کی بجائے عید ملنے میں مصروف دکھائی دیئے۔ جن دفاتر میں چھٹیاں ختم ہو گئیں۔
ان پنجاب کے ضلعی سرکاری دفاتر اور ریلوے ہیڈ کوارٹرز، ریلوے ورکشاپ اور ریلوے ڈویژنل دفاتر شامل ہیں، ان ملازمین کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ امتیازی برتاو برتا جا رہا ہے، انہیں بھی ہفتے کی چھٹی دینی چاہیے۔