عید گاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی اور دیواروں پر سے وال چاکنگ کا خاتمہ کیا جائے۔ نشاط محمد ضیاء قادری

کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ عید الفطر پر عوام کو صاف ستھرا ماحول کی فراہمی کے لئے بلدیاتی اداے اپنی تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لائیں عید گاہوں ،مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی وستھرائی روشنی کے انتظامات کی بہتر اور جراثیم کش ادویات کے اسپرے کی انجام دیہی کے ساتھ دیواروں سے وال چاکنگ کا خاتمہ ہنگامی بنیادوں پر انجام دیا جائے ان خیالات کا اظہار ھق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کرکے عید الفطر حوالے سے بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون کی جانب سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پرویز ، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ شاہ فیصل کے سپرٹینڈنگ انجینئر عامر وقار اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عید الفطر کے موقع پر علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے نظام کی بہتری کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کرکے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنا تے ہوئے عید الفطر کے تینوں دن عوام کو مسائل سے پاک ماحول کی فراہمی کو یقینی بنا ئی جائے دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں عید گاہوں اور نماز عید کے اجتماع گاہوں سمیت مساجد و امام بارگاہوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے علماء اکرام اور منتظمین سے ملاقات اور اُن سے نماز عید کی اجتماعات کے حوالے سے بلدیاتی اداروں کی جانب سے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر علماء اکرام اور منتظمین نے حق پرست عوامی نمائندوں اور ذمہ دران کی نگرانی میں علاقائی مسائل کے حل کے حوالے سے انتظامات کو سراہتے ہوئے حق پرست عوامی نمائندوں کی عوامی خدمت کے حوالے سے کردار کی تعریف کی اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے علماء اکرام اور منتظمین کو یقین دلایا کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کی ہدایت پر علاقائی ترقی ہو یا عوامی مسائل کا حل یا اتحا د و بھائی چارگی اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کا فروغ حق پرست قیادت اپنے عوام کے درمیان ہر وقت موجود رہتی ہے اور انشااللہ ماہ رمضان المبارک میں عوامی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بہتر اقدامات کی طرح بلدیاتی اداروں کی باہمی مشاور ت اور تعاون کے زریعے عید الفطر پر بھی عوام کو مسائل سے پاک معاشرے کا قیام یقینی بنا ئیں گے۔

عید گاہوں پر نماز عید کے ھوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری متعلقہ محکموں کو ہدایت کی نمازیوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لئے انتظامات کئے جائیں اس موقع پر شاہ فیصل زون کے فوکل پرسن اسلم پروزیز نے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کو عید الفطر کے ھوالے سے جاری انتظامات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ نماز عید کے انتظامات کی انجام دیہی کے لئے شاہ فیصل زون میں ہفتہ وار ہفتہ اور اتوار کی تعطیل ختم کردی گئی اور انتظامات کی بروقت تکمیل کے لئے دونوں د ن معمول کے مطابق فرائض کی انجام دیہی کو یقینی بنا یا جائے گا ۔