عیدالاضحی پر ہر چھوٹے بڑے کی جانوروں کی خریداری میں دلچسپی کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ خواتین اپنی تیاریاں بھول گئی ہیں، بچوں اور خواتین کی عید شاپنگ نے بازاروں کی رونقیں بڑھا دی ہیں۔ عید ہو یا کوئی اور تہوار، خواتین کی تیاریاں قابل دید ہوتی ہیں۔ منفرد نظر آنے کی خواہش میں وہ مارکیٹ میں نت نئے ملبوسات ،میچنگ جیولری، بیگز اور جوتے تلاش کرتی دکھائی دیتی ہیں۔خواتین جہاں عید پر کچن کے امور بخوبی سنبھالتی ہیں، وہیں اپنی شخصیت اور بناو سنگھار پر بھی خصوصی توجہ دیتی ہیں تاکہ سب کی نگاہوں کا مرکز بن سکیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عید کو ان کی تیاریاں ہی رنگین بناتی ہیں۔دکاندار بھی ایسے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے منہ مانگے دام وصول کرتے ہیں۔عیدالفطر ہو یا عید الاضحی خواتین شاپنگ اور سجنے سنورنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں۔