کراچی : عیدالاضحی پر ملک بھر میں مذہبی عقیدت اور جوش و جذبے کا عظیم الشان مظاہرہ کیا گیا۔ سنت ابراہیمی کی پیروی میں آج عید کے دوسرے روز بھی جانور قربان کئے جا رہے ہیں۔ عید الاضحی کے پہلے روز لاکھوں جانور قربان کئے گئے۔ نماز عید کے بعد صاحب استطاعت افراد کی پہلی ترجیح قصائیوں تک رسائی تھی۔ اس موقع پر بچوں اور بڑوں نے جانوروں کی قربانی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ قربانی کے بعد گوشت کی تقسیم کا مرحلہ آیا۔ جس میں رشتے داروں ناداروں اور مساکین میں ان کا حصہ تقسیم کیا گیا۔