عینک والاجن 19 سال گزرنے کے بعد آج بھی مقبول ہے

Alhamra Theatre

Alhamra Theatre

جنوں پریوں کی کہانیوں پر مشتمل بچوں کا مقبول ترین ڈرامہ عینک والاجن انیس سال گزرنے کے بعد آج بھی بچوں میں اسی طرح مقبول ہے ،ٹی وی پر تو اس ڈرامہ نے دھوم مچائی اب تھیٹر میں بھی یہ ڈرامہ اپنی مقبولیت کے ریکارڈ توڑ رہا ہے۔

ٹی وی پر پندرہ سال چلنے کے بعد بچوں کے پسندیدہ ڈرامے عینک والا جن نے لاہور کے الحمرا تھیٹر میں بھی اپنے چار سال پورے کرلیے ہیں ۔ تھیٹر میں دو سو قسطیں مکمل ہونے پر ڈرامہ کے اداکاروں میں ایوارڈ تقسیم کیے گئے ہیں ۔عینک والا جن میں کردار ادا کرنے والے اداکاروں کا کہنا ہے کہ یہ ڈرامہ بچوں میں اپنی مقبولیت کبھی نہیں کھوئے گا ۔

ڈرامہ کو دیکھنے کے لیے آئے لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ ڈرامہ انکے بچپن کی حسین یاد ہے ۔ شائقین کاکہنا ہے کہ ڈرامے میں نستور ، ہامون جادو گر ، بل بتوری اور زکوٹا جن جیسے منفرد کردارادا کرکے اداکاروں نے اس ڈرامے کو امرکردیا ہے ۔