سرینگر: بھارتی مظالم اور امریکا میں کشمیر امریکن کونسل کے چیرمین غلام نبی فائی کی گرفتاری کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہے۔ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کلگام میں بھارتی فوج کے ہاتھوں خاتون سے زیادتی اور امریکا میں کشمیر امریکن کونسل کے سربراہ غلام نبی فائی کی گرفتاری کے خلاف آج کشمیریوں سے ہڑتال کی اپیل کی تھی۔ اس موقع پر سری نگر، کلگام اور دیگر شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئی جس میں گو بھارت گو اور حق خود ارادیت کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ بھارتی حکومت نے روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریت کانفرنس کے چئرمین میر واعظ عمر فاروق، شبیر شاہ، سید علی گیلانی سمیت متعدد حریت رہنماں کو گھروں میں نظر بند کیا ہوا ہے۔