چیرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی کرپشن میں ملوث پایا گیا تو اسکی کوئی مدد نہیں کی جائیگی، پاکستان کرکٹ بورڈ نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ کھیلوں سے کرپشن کو ختم کرنے کے لیے قانون سازی کی جائے۔ ایک انٹرویو میں چیرمین پی سی بی ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہا کہ بورڈ کرپشن کے حوالے سے تربیتی پروگرام میں جدت لارہا ہے اور ایسے اقدامات کی تیاری کر رہے ہیں جس سے برائی کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔ ذکا اشرف کے مطابق کرکٹ کے کھیل سے کرپشن کے خاتمے کیلئے پی سی بی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور دیگر ممبران بورڈزکے ساتھ بھرپور تعاون کریگا۔