غیر قانونی فنڈز کا الزام ، نکولس سرکوزئی عدالت پیش

Nicolas sarkozy

Nicolas sarkozy

فرانس (جیوڈیسک) فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی عدالت میں پیش ہوگئے۔سابق فرانسیسی صدر سرکوزی کو انتخابی مہم کے دوران غیر قانونی طور پر حاصل کئے گئے فنڈز کے الزامات کا سامنا ہے۔

ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اور ان کی جماعت نے دو ہزار سات میں انتخابی مہم کے لئے فرانس کی امیر ترین خاتون اور فیشن ہاس کی مالکن لیلیان بیٹنکورٹ سے مالی فوائد حاصل کئے اور اسکے بدلے انہیں ٹیکس میں چھوٹ دی گئی۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے سابق صدر کو گواہ کے طور پر بلایا گیا ہے لیکن اگر وہ اس معاملے میں ملوث ہوئے تو ان پر مقدمہ بھی بنایا جا سکتا ہے۔