فارمولا ون ریس ورلڈ چیمپئن سبستین ویٹل کو جرمنی کاسب سے بڑا اسپورٹس ایوارڈسلور لورل لیف دیا گیاہے۔عالمی چیمپئن ڈرائیور سبستین ویٹل کو ایوارڈ برلن میں منعقدہ پروقار تقریب میں قائم مقام جرمن صدر ہوریسٹ سیوفر نے دیا۔
صدر کرسچن وولف کے گزشتہ ہفتے مستعفی ہونے کے بعد سیوفر ملک کے عبوری صدر کی ذمہ داری ادا کررہے ہیں۔صدر سیوفر نے کہاکہ ہماری دنیا کو خطرات کے سامنے اورذمہ داریوں کی ادائیگی میں توازن کی ضرورت ہے اور سلور لورل لیف ایوارڈ کھیلوں کی دنیا میں اعلی کارکردگی پر دیا جاتاہے۔
سبستین ویٹل نے کہاکہ انہیں کپس اور ٹرافیاں جمع کرنے کا شوق ہے اور ملکی ایوارڈ ایک ایسااعزاز ہے جو آپ فارمولا ون ریس کی طرح ہرسال نہیں حاصل کرسکتے۔