فرانس میں فیشن ویک کا آغازہوگیا۔ ستاروں بھرے ملبوسات پہنے ماڈلزنے سیڑھیوں سے ریمپ واک کی۔ فرانس میں رنگا رنگ فیشن ویک کا آغازہوگیا۔مغربی ڈیزائنرزکو مشرقی اندازایسا بھایا کہ اپنے کلیکشن کو ستاروں سے بھر دیا۔سلور کلر کی گلیمرس میکسی زیب تن کئے ماڈلز نے ریمپ پر واک کی تو نظرہٹائے نہ ہٹے۔اور تو اور سیڑھیوں پر ان کا عکس ایسا چمکا جیسے پانی میں آسمان پر ستاروں کی جھلملاہٹ ہو۔ فیشن ویک کے پہلے دن سلور ، گولڈن رنگ کے ستاروں بھرے کلیکشن کی دھوم تھی۔جبکہ ریمپ پر فرانس کی ٹاپ ماڈل سرخ رنگ کی میکسی میں جلوہ گر ہوئیں تو خوب دادسمیٹی۔ فیشن شومیں ہالی ووڈایکٹرس کیمرون ڈیاز سمیت کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔