فرانس میں ہوا بریک ڈانس کا عالمی مقابلہ

France Breakdance Competition

France Breakdance Competition

فرانس (جیوڈیسک) فرانس میں بریک ڈانس کا عالمی مقابلہ ہوا۔دیکھنے والوں کی نظریں دیکھتی ہی رہ گئیں۔ موسیقی روح کی غذا ہے تو رقص اعضا کی شاعری، یہ اور بات کے یہ اندازشاعری کچھ جارحانہ رنگ اختیار کرگئی۔ ایسا ہی ایک انداز بریک ڈانس میں بھی نظرآتاہے اور تو اوردیوانوں نے فرانس میں بریک ڈانس کا عالمی مقابلہ کرڈالا۔

انیس ٹیموں نے اس مقابلے میں حصہ لیا۔ڈانس میں بریک ہونے کے باوجود اس کی رفتارکہیں تیز تھی۔دیکھنے والوں کی نظریں رقص کرنے والوں پرٹہر نہیں پارہی تھیں،چھ چھ منٹ کی پرفارمنس میں جسمانی پھرتی،ذہنی ہم آہنگی دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی،لگتاتھاٹیموں کے ذہن کسی نادیدہ ڈورسے جڑیہیں،ججوں کو انتخاب میں مشکل ہورہی تھی کہ آخر کسے فاتح قرار دیں لیکن فرانسیسیوں نے بصد مشکل جاپانیوں کوہراکر یہ مقابلہ جیت ہی لیا۔فرانسیسیوں ہی نے گزشتہ برس بھی یہ مقابلہ جیتاتھا۔