فرانس کا شام کو جزوی طور پر نو فلائی زون قرار دینے کی تجویزسے اتفاق

syria

syria

فرانس (جیوڈیسک) پیرس فرانس نے شام کو جزوی طور پر نو فلائی زون قرار دینے کی تجویز پر اتفاق کیا ہے۔ فرانس کے وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ہم شام کو نو فلائی زون قرار دینے کے خلاف ہیں اور اس معاملے میں فریق نہیں بننا چاہتے جبکہ انہوں نے اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ فرانس جزوی طور پر شام کو نو فلائی زون قرار دینے سے متعلق اس کی حمایت بارے غور کرے گا۔

فرانس کے وزیر خارجہ لی دزیان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ شام کو نو فلائی زون قرار دینے کا مقصد ہے کہ اس کے ساتھ جنگ شروع کر دی گئی ہے، اس بات کے لئے ماحول سازگار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ردعمل کے طور پر شام مسافر طیاروں کو بھی نہیں اڑنے دے گا لہذا اس کے لئے عالمی اتفاق رائے پیدا کیا جائے اور عالمی قانون کے تقاضوں کو پورا کیا جائے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے 12اگست کو ترکی میں جو فارمولا پیش کیا ہے وہ قابل عمل ہے کہ شا کو جزوی طور پر نو فلائی زون قرار دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرانس خواہ مخواہ اس مسئلے پر نہیں پڑنا چاہتا جب تک اقوام متحدہ اس کی حمایت نہیں کرے گا۔