فرانس : (جیو ڈیسک)فرانس کے صدر نکولائی سرکوزی نے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ اتوار کے انتخابات میں شکست سے دوچار ہوگئے تو وہ سیاست سے ریٹائر ہو جائیں گے۔سرکوزی کا یہ بیان فرانس کے معتدل اور دائیں بازو کی سوچ رکھنے والوں کی حمایت نہ ملنے کے بعد سامنے آیا۔تازہ ترین سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ سرکوزی ہالینڈ سے اسوقت چار پوائنٹ آگے ہیں۔
دوسری جانب فرانس کے انتخابات میں سوشلسٹ صدارتی امیدوار فرانسوا ہالینڈ نے اپنے حامیوں کی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانس کو ایک بڑی تبدیلی کی ضرورت ہے اور یہ تبدیلی سوشلسٹ امیدوار کے ذریعے ہی لائی جا سکتی ہے۔ان کا کہناتھا کہ سرکوزی نے فرانس کا ترقی یافتہ اور روشن خیال چہرہ مسخ کر دیا ہے جس نے دنیا میں فرانسیسی معاشرے کو ایک جابر اور ظالم کا ہمنوا بنا دیا ہے۔
ہالینڈ نے پر جوش انداز سے کہا کہ وہ فرانس کو تبدیل کرنے کے لئے تیار ہیں اور ہم عوام کی مدد سے ایک تاریخی اور ترقی یافتہ فرانس بنائیں گے،سیاسی مبصرین کاخیال ہے کہ 1995 کے بعد ہالینڈ کی کامیابی سوشلسٹ صدر متراں کے طویل اقتدار کے بعد ہوگی۔