امریکا(جیوڈیسک)امریکی وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کو خطے میں امن کیلئے مذاکرات کی میز پر آجانا چاہئے۔واشنگٹن میں سابان فورم سے خطاب کرتے ہوئے ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی سکیورٹی اس کا اپنا معاملہ ہے۔ وہ عام شہری کی حیثیت سے جلد اسرائیل کا دورہ کریں گی۔
انہوں نے متنبہ کیا کہ امن سے متعلق کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو اسرائیل کو جمہوریت کی بقا یا ریاست کی صیہونیت میں سے کسی ایک کو چننا ہوگا۔