بالی ووڈ (جیوڈیسک) کرن جوہر کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر کا بزنس ساٹھ کروڑ سے تجاوز کر گیا۔ نوجوانوں کی موج مستی ، ہلا گلے اور شرارتوں پر مبنی کرن جوہر کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور اپنے ریلیز کے دس دن مکمل ہونے کے بعد بھی باکس آفس پر اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہے۔ اب تک فلم کا بزنس ساٹھ کروڑ سے تجاویز کرگیا ہے ۔
اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ کئی برسوں بعد کرن جوہر نے اپنی فلم میں کنگ اسٹار شاہ رخ خان سے ہٹ کر نئے چہروں کو متعارف کرایا ہے جس کو شائقین فلم بہت پسند کررہے ہیں۔