فلم دبنگ ٹو21 دسمبر کو 300 سنیمائوں میں ریلیز ہوگی

Dabangg 2

Dabangg 2

بالی وڈ (جیوڈیسک) بالی وڈ کی فلم دبنگ ٹو 21 دسمبر کو بھارت کے 300 سے زائد سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

بالی وڈ کے نامور اداکار فلم ساز ہدایت کار ارباز خان کی فلم دبنگ ٹو 21 دسمبر کو بھارت کے 300 سے زائد سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

ممبئی کے گورے گائوں میں گزشتہ روز فلم دبنگ ٹو میں کام کرنے والے تمام آرٹسٹوں کے اعزاز میں ارباز خان نے پروگرام رکھا تھا جس میں مہاراشٹر کے نائب وزیراعلی آرآر پاٹل نے بھی شرکت کی۔ فلم دبنگ ٹو میں فلم نگر کے مشہور اداکار سلمان خان اور سوناکشی سہنا کے علاوہ پرکاش راج کام کر رہے ہیں۔

فلم کی ہدایت کاری کے فرائض ارباز خان نے ادا کئے ہیں۔ فلم کی ممبئی کے علاوہ بھارت کے کئی شہروں اور باہر کے ملک میں بھی شوٹنگ ہوئی ہے۔ فلم دبنگ ٹو بنکاک، کابل، پاکستان، ڈھاکا، تل ابیب، دبئی، شارجہ، جوہانس برگ کے علاوہ کئی شہروں میں بھی ریلیز ہو گی۔