فلم ماڈرن فیملی اور ہوم لینڈ نے ایمی ایوارڈ میدان مار لیا

Emmy awards

Emmy awards

لاس اینجلس (جیوڈیسک) لاس اینجلس میں سجا ایمی ایوارڈز کا رنگا رنگ میلہ۔۔۔ شوخ و چنچل حسیناں کی ادائیں اور فیشن ابیل ملبوسات کی رونقوں بھرے ایمی ایوارڈ کا میدان مارا فلم ماڈرن فیملی اورہوم لینڈ نے کامیڈی کی کیٹیگری میں ایمی ایوارڈ کی حق دار قرار پا ئی فلم ماڈرن فیملی۔ اسی فلم کے ایرک اسٹون اسٹریٹ نے بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ جیتا۔ ایرک بٹ کوش دکھائی دئیے اور انہوں نے ایوارڈ جیسی ٹائلر فرگیوسن کے نام کیا۔

آؤ ٹ اسٹینڈنگ ڈرامہ کیٹیگری کا ایوارڈ جیتا فلم ہوم لینڈ نے اور بہترین اداکار کا ایوارڈ جیتا ڈیمیان لیوس نے ایمی ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ میں بالی وڈ اداکاراوں نے دکھائے جلوے۔ جیولیان مور نکول کڈمین، ٹینا فے، ہیڈی کلم، کلیئر ڈینز سمیت ایکٹریسز نے شوخ رنگوں کے ملبوسات میں دکھائے جلوے۔ پھر ان کی دلفریب ادائیں اور میچنگ جیولری۔ کیا بات تھی ریڈ کارپٹ کی۔