فلم نمک ایک سو کروڑ کا بزنس کریگی : شاہد کپور

Shahid Kapoor

Shahid Kapoor

بالی ووڈ (جیوڈیسک) کنگ خان ، سلمان اور اکشے کے بعد اب شاہد کپور بھی سو کروڑ کی دوڑ میں شامل ہونے کیلئے پرعزم ہیں۔کپور خاندان کے چراغ شاہد کپور ان دنوں پر بھود دیوا کی ایکشن فلم نمک کی تیاری کر رہے ہیں۔ شاہد کو پوری امید ہے کہ یہ فلم سو کروڑ روپے کا بزنس کرنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

اس سے پہلے سلمان خان کی فلم وانٹڈ اور اکشے کمار کی راڈی راٹھور سو کروڑ روپے کا بزنس کرنے والی فلموں میں اپنا نام لکھوا چکی ہیں۔ اب شاہد کو امید ہے کہ نمک بھی سو کروڑ روپے کا مزہ چکھے گی۔