ممبئی: (جیو ڈیسک) سیف علی خان اور دپیکا پڈکون کی نئی آنے والی فلم”کاک ٹیل”کے نئے گانے”یاریاں” کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔ اس گانے کوفلم کے موسیقارپریتم نے گلوکاروں موہن اورشلپا را کی آواز میں ریکارڈ کیا ہے ۔لو ٹرائی اینگل پر مبنی رومانٹک کامیڈی فلم کاک ٹیل میں سیف علی خان اور دپیکا پڈکون کے ساتھ نئی اداکارہ ڈیانا پینٹی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔دوسری جانب شاہد کپور اور پریانکا چوپڑاکی آنے والی فلم “تیری میری کہانی”کے نئے گانے”دیٹس آل آئی رئیلی وانا ڈو(Thats All I Really Wanna Do)”کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔موسیقار جوڑی ساجد واجد نے اس گانے کوبالی ووڈ کے معروف پلے بیک سنگرز شریا گھوشال اور شان کی آواز میں ریکارڈ کیا ہے۔ہدایتکار کنال کوہلی کی اس فلم کی کہانی تین مختلف شہروں میں بسنے والے تین رومانوی جوڑوں کے گرد گھو متی ہے جبکہ دلچسپ بات یہ ہے کہ تینوں رو مانوی جو ڑوں کا کر دار پر یانکا اور شا ہد کپور ہی اداکررہے ہیں۔واضح رہے کہ تین دوروں پر مشتمل رومانٹک ڈرامہ فلم تیری میری کہانی 22 جون جبکہ کاک ٹیل 13جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔