فلم ہیروئن کا آئٹم سانگ ”ہلکٹ جوانی” شائقین میں بے حد مقبول

Kareena kapoor

Kareena kapoor

بالی ووڈ (جیوڈیسک) کرینہ کپور کی نئی فلم ہیروئن کے آئٹم سانگ” ہلکٹ جوانی” کو چوبیس گھنٹے میں یو ٹیوب اور ٹویٹر پر دس لاکھ سے زائد افراد نے دیکھا۔ہدایت کار مدھر بھنڈارکر کی فلم میں بیبو کے مقابل اداکار ارجن رام پال نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ گیت پر کوریوگرافی گینش اچاریہ نے دی جبکہ معروف گلوکارہ سیندھی چوہان نے سلیم سلیمان کی کمپوزیشن میں آواز کا جادو جگایا ہے۔ فلم اکیس ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔ اسی روز کرینہ کپور اپنی اکتیسویں سالگرہ منائیں گی۔