فلپائن : طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 477 ہوگئی

Philippine Storm

Philippine Storm

فلپائن(جیوڈیسک)فلپائن میں سمندری طوفان سے تین روز کے دوران ہلاکتوں کی تعداد چار سو ستتر ہوگئی ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کی مطابق فلپائن کے جنوبی علاقوں نے طوفان سے تباہی مچا دی۔ دو لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے اور درجنوں مکانات تباہ ہوگئے۔

ایک سو پچانوے کلومیڑ فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوں سے بجلی اور مواصلاتی نظام کو بھی نقصان پہنچا اور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔سیلابی ریلے سے وسیع زرعی رقبہ زیر آب آ گیا۔ جنوب میں واقع بارہ صوبوں کے تین لاکھ سے بھی زیادہ افراد کو امدادی کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا۔متاثرہ علاقوں میں لاپتہ افراد کی تلاش کا کام اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔