افغان فوجی کے ہاتھوں چار فوجیوں کی ہلاکت کے بعد فرانس نے افغانستان میں آپریشن معطل کر دیا ہے۔ افغان حکام کے مطابق یہ واقعہ مشرقی صوبے کاپیسا میں پیش آیا۔ فائرنگ سے 17 دیگر فوجی زخمی بھی ہوئے۔ فرانس کے صدر نکولس سرکوزی نے اس واقعے کے بعد افغانستان میں فرانسیسی افواج کے آپریشن کوفوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنی فوجوں کے انخلا پر غور کررہا ہے۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کی جارہی ہیں۔