ڈیرہ غازی خان : (جیو ڈیسک)ڈیرہ غازی خان کی مقامی عدالت نے فورٹ منرو زیادتی کیس میں بارڈر لیوز اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں مزید چار روزکی توسیع کردی ۔ سیاحتی مقام فورٹ منرو میں پانچ لڑکیوں کے ساتھ مبینہ ذیادتی کرنیوالے تین اہلکاروں امجد ، ظفر اور نویدکو سخت حفاظتی پہرے میں مقامی عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے تحقیقاتی اداروں اور بی ایم پی انتظامیہ کی استدعا منظور کرتے ہوئے انیس جون تک چالان مکمل کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔