سافت ویئر ڈیویلپمنٹ پڑھنے والے طالب علم کو سماجی نیٹ ورک کی ویب سائٹ ہیک کرنے پر آٹھ ماہ کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ چھبیس سالہ گلین مینگھم نے اقرار کیا تھا کہ انہوں نے پچھلے سال اپریل اور مئی میں فیس بک سائٹ کو ہیک کیا تھا۔ مینگھم نے سرچ انجن یاہو کو سائٹ کی بہتر سکیورٹی پر تجاویز دی تھیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ فیس بک کو بھی سکیورٹی بہتر کرنے کی تجاویز دینا چاہتے تھے۔ جج نے سزا سناتے ہوئے کہا کہ مینگھم کی حرکت فیس بک کے لیے نہائت تباہ کن ہو سکتی تھی۔