فیشن شو میں موسم بہار کے جدید اور شوخ ملبوسات کی نمائش

Spring Fashion Show

Spring Fashion Show

جرمنی (جیوڈیسک)موسم کا رنگ ہمیشہ انسان کے لباس پر غالب رہتا ہے ،بہار کی آمد پر جرمنی کے رنگا رنگ فیشن شو میں موسم بہار کے جدید اور شوخ ملبوسات توجہ کا مرکز بن گئے۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں فیشن شو کے تیسرے روز جرمنی کے معروف فیشن ہاس لارل کے دیدہ زیب ملبوسات کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا۔ماڈلز نے نت نئے ملبوسات کے ساتھ ریمپ پر جلوے بکھیرے اور شائقین سے داد وصول کی۔لارل فیشن ہاوس ملبوسات کی منفرد اور خوبصورت ڈیزائننگ کیلئے دنیا بھر میں مقبول ہے۔

ان ملبوسات کو خاص طور پر موسم بہار کے لیے تیار کیا گیا تھا۔فیشن ویک کے تیسرے روز ڈیزائنرز نے روایت کے برعکس موسم بہار کے لیے زیادہ تر ہلکے اور نسبتا شوخ رنگوں کا زیادہ استعمال کیا۔ ملبوسات میں مغربی رنگ نمایاں تھا،فیشن شو میں دنیا بھر سے ٹاپ ڈیزائنرز اور ماڈلز نے شرکت کر رہے ہیں۔