فیصل آباد میں صنعتوں کو تین روز کے لئے گیس کی فراہمی بند کر دی گئی ہے۔ محکمہ سوئی گیس کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت آج صبح چھ بجے فیصل آباد کے صنعتی اداروں کو گیس کی فراہمی بند کی گئی ہے جو تئیس اکتوبر کی صبح چھ بجے بحال کی جائے گی۔ فیکٹریوں اور کار خانوں میں کام بند ہونے سے جہاں پیداواری عمل رک جاتا ہے اور برآمدی آرڈرز کی تکمیل میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے وہیں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ہزاروں مزدور بھی معاوضے سے محروم ہو جاتیہیں