امریکہ: (جیو ڈیسک) فیصل شہزاد نامی نوجوان جس نے نیویارک میں ٹائمز اسکوائر پر دھماکے کی کوشش کی تھی ۔امریکی دعووں کے مطابق اسامہ بن لادن نے اس اقدام پر ناراضی کا اظہار کیا تھا۔
دستاویزات کے مطابق نیویارک ٹائمز اسکوائر بم دھماکے پر اسامہ بن لادن نے ناراضی کا اظہار کیا تھا ۔ اسامہ بن لادن کو ٹائمز اسکوائر بم دھماکے کے بارے میں نہیں بتایا گیا تھا۔فیصل شہزاد کی ناکامی پر اسامہ کو افسوس ہوا تھا۔
اسامہ نے لکھا کہ فیصل شہزاد امریکی تھا اسے امریکہ کو نقصان نہیں پہنچانا چاہئے تھا۔امریکی شہریت کے حلف میں امریکہ کو نقصان نہ پہنچانے کا حلف لیا تھا جو اس نے توڑا۔ اسامہ کے ایک خط کے مطابق ایسی کارروائیوں سے گریز کرنا چاہئے جس میں مسلمان اپنا حلف توڑے۔