اوسٹراوا : (جیو ڈیسک) فیڈریشن کپ ٹینس سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن جمہوریہ چیک نے اٹلی کے خلاف دوصفر کی برتری حاصل کرلی۔ اوسٹراوا میں ہوم کراؤڈ کے سامنے چیک ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ لوسی سفارووا نے پہلے سنگلز میں اطالوی فرانسسکا شیوان کو سات چھ اور چھ ایک سے شکست دی اور میزبان ٹیم کو برتری دلائی۔
دوسرے سنگلز میں عالمی نمبر تین پیٹرا کویٹووا نے اٹلی کی سارا ایرانی کو چھ چار اور چھ تین کے اسکور سے زیرکرلیا۔ دوصفر کی برتری کے بعد فائنل میں رسائی کیلئے جمہوریہ چیک کو اب دو ریورس سنگلز اور ڈبلز تین میچز میں صرف ایک فتح کی ضرورت ہے۔