ق لیگ کے ایم این اے اور ساتھیوں کیخلاف فائرنگ کا مقدمہ

Sargodha

Sargodha

سرگودھا : (جیو ڈیسک) کوٹ مومن میں مسلم لیگ ق کے ایم این اے غیاث میلہ، ان کے بھائی اور بیٹے سمیت15افراد کے خلاف ایک زمیندار پر فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تھانا کوٹ مومن پولیس کو زمیندار قمر ہرل کی طرف سے دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ مسلم لیگ ق کے ایم این اے غیاث میلہ، ان کے بھائی فواد احمد اور بیٹے نوشیروان سمیت15افراد نے اس پراس وقت فائرنگ کر دی، جب وہ موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا، فائرنگ سے قمر ہرل اور اس کا ساتھی اللہ بخش زخمی ہو گئے، پولیس نے مقدمہ کر لیا ہے، تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔