پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین صدرآصف علی زرداری نے مسلم لیگ قائد اعظم کے ساتھ اتحاد کے معاملات کو احسن اندازسے چلانے کے لئے چار رکنی رابطہ کمیٹی قائم کر دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں پیپلزپارٹی پنجاب کے صدروفاقی وزیرمنظور احمد وٹو ، وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ ،پیپلزپارٹی پنجاب کے سابق صدر وزیرمملکت داخلہ امتیاز صفدر وڑائچ اور نذر محمد گوندل شامل ہیں۔
رابطہ کمیٹی مسلم لیگ قاف کی قیادت کے ساتھ اتحاد کے معاملات پر مسلسل رابطے میں رہے گی اور تمام اختلافی امورکو باہمی مشاورت سے طے کریگی ۔کمیٹی دونوں جماعتوں کے اتحاد کے تمام معاملات سے صدر آصف علی زرداری کو مسلسل رپورٹ پیش کرتی رہے گی۔