قائد ملت کالونی نمبر2،گٹروں کا گندہ پانی پینے والے صاف پانی کی پائپ لائنوں میں شامل

لاہور: مکرمی !قائدملت کالونی نمبر2میں گٹروں کا گندہ پانی پینے والے صاف پانی والے پائپوں میں شامل ہوگیا۔عوام موذی امراض کا شکار،تفصیلات کے مطابق قائدملت کالونی نمبر2گلی نمبر 3حکیم جان محمدوالی گلی اور رانا اکرم والی گلی میں گٹروں کا گندہ پانی پینے والے صاف پانی والی پائپ لائنوں میں شامل ہوگیا۔جس سے اہل علاقہ مشکلات کا شکار موذی امراض میں مبتلا بچے ،بوڑھے اور خواتین ذہنی طور پر مفلوج ہوگئے۔

،سحری اور افطاری میں بھی پینے والے صاف پانی کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔جبکہ اعلیٰ حکام نے اپنی آنکھیں بند کررکھی ہیں۔متعددبار اعلیٰ حکام سے اس بارے درخواست کی گئی مگر انہوں نے سارا مدعا ضلعی حکومت پر ڈال دیا۔جبکہ اس بارے ایس ڈی او سے رابطہ کیا گیا تو اس نے الٹا اپنے آپ کو بے بس قرار دے دیا اور کہا کہ ہم بے بس نے ہم تو خود سے ایک بانس تک نہیں خرید سکتے ہم کیسے گٹروں کی صفائی کرواسکتے ہیں۔اہل علاقہ نے اس کے بارے میں اعلیٰ حکام سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ منیر احمدملک0333-4903788 قائد ملت کالونی نمبر2گلی نمبر 3چونگی امرسدھوفیروز پورروڈ لاہور۔