قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے عام انتخابات اور دہری شہریت سے متعلق پیش کئے گئے ترمیمی بل مسترد کر دئیے۔
قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس چوہدری عبدالغفور کی زیر صدارت ہوا۔ جس میں بیگم پلوشہ خان نے جنرل الیکشن کے حوالے سے ترمیمی بل پیش کیا،جسیکمیٹی نے مسترد کر دیا۔ جبکہ دہری شہریت سے متعلق پیش کیاگیا ترمیمی بل چیئرمین نے مسترد کر دیا۔
اس موقع پروفاقی وزیر قانون مولا بخش چانڈیو کہنا تھا کہ دہری شہریت کے حوالے سے قانون موجود ہے، جس پرعمل نہیں کیا جارہا ہے۔ قانون پرعمل درآمد کرانے کی ضرورت ہے۔