قازقستان(جیوڈیسک)قازقستان میں فوجی طیارہ تباہ ہو گیا،طیارے میں سوار تمام 27 افراد ہلاک ہوگئے۔ قازقستان حکام کے مطابق پرواز کے دوران جہاز میں اچانک بھڑکنے والی آگ حادثے کا سبب بنی۔ جہاز شام چھ بجے ریڈار سے غائب ہوا۔ آخری بار اسے شہر شمکنٹ پر نیچے کی جانب جاتا دیکھا گیا تھا۔
ہلاک ہونے والوں میں بارڈر گارڈز کے کمانڈر بھی شامل ہیں۔ میڈیا کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا جہاز تقریبا آٹھ سو میٹر کی بلندی سے نیچے گرا اور ایک زور دار دھماکہ سے زمین سے ٹکرایا۔