قاضی حسین احمد دین اسلام کے شیدائی اور ایک با اصول سیاستدان تھے۔ غلام دستگیر خان
Posted on January 8, 2013 By Majid Khan گوجرانوالہ
گوجرانوالہ(جی پی آئی)مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما وسابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ قاضی حسین احمد دین اسلام کے شیدائی اور ایک با اصول سیاستدان تھے،آخری سانس تک جمارت اسلامی کے اصولوں کی پاسداری کرتے رہے،انکی رحلت سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پر نہیں ہو سکے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر شہریوں کے مختلف وفود سے با ت چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ قاضی حسین احمد نے اپنی زندگی دین کی خدمت کے لئے وقف کر رکھی تھی اور جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے انہوں ملکی سیاست میں بھرپور اور ناقابل فراموش کردار ادا کیا،انہوں نے سیاسی سودے بازیوں سے پاک سیاست کی وہ ماردھاڑ اور توڑ پھوڑ کی سیاست کی بجائے پر امن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھنے والے ایک دیانتدار،اصول پسند اور باعمل انسان تھے۔
انکی حیثیت ایک قومی اثاثے جیسی تھی اور ہمیشہ رہے گی،جماعت اسلامی کو انکی وفات سے شدید دھچکا پہنچا ہے،مسلم لیگ ن کے کارکنان لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com