مصر (جیوڈیسک) مصر کے دارالحکومت قاہرہ اور اسکندریہ میں انقلاب کی دوسری سالگرہ کے موقع پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن میں سو سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔
صدر محمد مرسی کے مخالفین نے نماز جمعہ کے بعد تحریر سکوائر پر ایک احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ مخالفین صدر مرسی پر دھوکا دہی کا الزام عائد کرتے ہیں جس کی وہ تردید کرتے ہیں۔
پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب مظاہرین نے تحریر سکوائر کی جانب جانے والی سٹرک سے رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کی۔ دوسری جانب اسکندریہ میں بھی نماز جمعہ کے بعد صدر مرسی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔