قاہرہ : (جیو ڈیسک)قاہرہ مصر میں وزارت دفاع کے دفتر کے قریب حملہ آوروں نے 11 مظاہرین کو ہلاک کردیا، جس کے بعد ملک میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی ہے۔ مصری سیکورٹی حکام کے مطابق وزارت دفاع کے دفتر کے قریب مسلح حملہ آوروں نے 5 مظاہرین کو ہلاک کردیا، حکام کے مطابق فوجی حکمرانوں کے خلاف کئی دنوں سے احتجاجی کیمپوں میں سیکڑوں مظاہرین موجود ہیں،، آج علی الصبح مسلح افراد نے ان پر حملہ کردیا، پتھروں اور فائر بم سے حملے میں 11 مظاہرین ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
مظاہرین کی ہلاکت کے بعد جھڑپیں شروع ہوگئیں،، جھڑپوں پر قابو پانے کے لیے فوج دستے تعینات کرنے کا سوچ رہی ہے۔