قاہرہ میں مشتعل مظاہرین نے اسرائیل کے سفارتخانے پر ہلہ بول دیا،کاغذات کھڑکی سے باہر پھینک دیے جھنڈا اتار کر پھاڑدیا اسرائیلی وزیر دفاع ایہودبارک نے سفارتخانے کے بچا کیلئے امریکہ سے مدد طلب کی۔ وائٹ ہاس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر براک حسین اوبامہ کو اس پر سخت تشویش ہے اور وہ مصر میں اسرائیلی سفارتخانے کے بچا کیلئے اقدامات کررہے ہیں مشتعل مظاہرین نے چار پولیس گاڑیوں کو جلانے کے بعد پولیس کمپانڈ میں گھسنے کی بھی کوشش کی۔مصر کے وزیر اعظم نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے حالات پر قابو پانے کیلئے پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔