قربانیاں دینے والوں کا نام ہمیشہ تاریخ میں زندہ رہتا ہے، میاں اسد حفیظ
Posted on January 21, 2012 By Geo Urdu گجرات
پیرمحل تحصیل کا حق فروخت کرنے والے آج بھی اپنا مفا دڈھونڈ رہے ہیں آج پیرمحل تحصیل بنائوتحریک ہر گھرمیں آواز خلق نقارہ خدا بن چکی ہے قربانیاں دینے والوں کا نام ہمیشہ تاریخ میں زندہ رہتا ہے ان خیالات کا اظہار میاں اسد حفیظ بانی و صدر پیرمحل تحصیل بنائوتحریک نے پیرمحل تحصیل بنائو تحریک کے سلسلہ میں صدر بازار پیرمحل میں کنونشن کے موقع پر خطاب کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پیرمحل تحصیل بنائو تحریک علاقہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ ہونے کے ساتھ بنیادی حق بھی ہے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو جلد پیرمحل کو تحصیل کا درجہ دینے کا اعلان کر یں گے۔ انہوں نے کہا کہ 114چکوک پر مشتمل پانچ لاکھ آبادی کے حق کو زبردستی سینہ زوری چھین کر کمالیہ کو دینا اس حلقہ کے عوام کے ساتھ ظلم کے متراد ف ہے پیرمحل شہر کو ڈویڑن بھر میں مرکزی حیثیت کے باعث 1982میں تحصیل کا درجہ ملنے لگا تھا کیونکہ 14یونین کونسل براہ راست جبکہ چا ریونین کونسل بالواسطہ پیرمحل سے منسلک ہے ڈاکٹر کشف ریاض اللہ سلیم پوری نے کہا کہ پیرمحل کو تحصیل کا درجہ دینے سے لاکھوں افراد کو نہ صرف انصاف کی فراہمی مقامی سطح پر ہوگی بلکہ پنجاب حکومت کے خادم اعلٰی کا پانچ لاکھ مکینوں سے کیا گیا وعدہ پوراہوگاپیرمحل تحصیل بنائو تحریک میں نوجوانوں اور میڈیا کا کردا رقابل تحسین ہے جنہوںنے دن رات کوشش کرکے چوہدری محمد سرور سابق ممبر برطانوی پارلیمنٹ کے ذریعے تحریک کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں پیش رفت کی انہوںنے کہا کہ پیرمحل بنائوتحریک علاقائی ایشوء بن گیا ہے جس کا جلد ازجلد نوٹیفکیشن جاری کرنا پانچ لاکھ عوام سے کیے وعدے کی تکمیل ہے اسر ار احمد پھلوری جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) پیرمحل نے کہاپیرمحل تحصیل بنائو تحریک اب تکمیل کے مراحل میں ہے جس کا تمام تر کریڈٹ ڈی سی اوٹوبہ سید جاوید اقبال بخاری کی ذاتی کاوشوں پر ہوگا موجودہ نقشہ کے مطابق114چکوک پر مشتمل علاقہ کو پیرمحل تحصیل کے لیے نامزد کرکے پانچ لاکھ افراد پر مشتمل آبادی کا حلقہ مقر رقیام پاکستان سے قبل کی سب تحصیل کو تحصیل کا درجہ ملنے کی راہ ہموار کی جارہی ہے شیخ محمد اکرم صدر پی پی پی پیرمحل نے کہا پیرمحل تحصیل بنائو تحریک میں میڈیا اور شاہین صفت نوجوانوںنے اہم کردار اداکرتے ہوئے ہر اس فورم پر آوا زبلند کی جس کی حالات اور وقت کو ضرورت تھی انہوں نے کہا قوموں کو مقصد حاصل کرنے میں دشواریا ں پیش آتی ہے اگر حوصلے بلند ہوں تو منزلیں آسان ہوجاتی ہے انشاء اللہ پیرمحل تحصیل بنائو تحریک کی منزل قریب ہے میاں طارق فرید نے کہا ہماری لاعلمی سے فائدہ اٹھاکر قیام پاکستان سے قبل کی سب تحصیل کا حق چھین کرکمالیہ کو دے دیا گیا جو اس علاقہ کے پانچ لاکھ مکینوں سے سراسر زیادتی کے مترادف تھا مشتا ق احمد سعیدی جنرل سیکرٹری (ن)لیبر ونگ نے کہا موجودہ پنجاب حکومت جس کا وعدہ عوام کی خدمت اور لوگوں کو انصاف کی فراہمی ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کو چاہیے کہ جلد ازجلد اس حلقہ میں آکر پیرمحل کو تحصیل بنانے کا اعلان کریں۔