قزاقستان (جیوڈیسک) قزاقستان سے روسی خلائی راکٹ تین خلانوردوں کو لے کر روانہ ہو گیا۔ روس کا خلائی جہاز سویوز قزاقستان میں واقع خلائی اڈے بیکانور سے روس ، امریکا اور اٹلی کے خلابازوں کو لے کر روانہ ہوا۔
تینوں خلاباز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر 6 ماہ قیام کریں گے۔ راکٹ اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے دو دن کے روایتی راستے کے بجائے شارٹ کٹ استعمال کرتے ہوئے 6 گھنٹوں میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پہنچے گا۔ مشن کے دوران خلا باز روسی ملٹی پرپز لیبارٹری ماڈیول کو نصب کرنے کے لیے 5 بار خلا میں چہل قدمی کریں گے۔