قطر میں امریکا اور طالبان کے مذاکرات ناکام،امریکی ٹی وی

Taliban

Taliban

امریکی ٹی وی نے دعوی کیا ہے کہ قطر میں ہونے والے امریکی حکام اور طالبان کے مذاکرات ناکام ہوگئیطالبان نے قیدیوں کی رہائی سے پہلے جنگ بندی کیامریکی مطالبے کو مسترد کردیا۔
امریکی ٹی وی کے مطابق دوحہ میں طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں امریکا کے نمائندوں نے مطالبہ کیا کہ طالبان افغانستان میں جنگ بندی کا اعلان کریں مگر طالبان کا مقف تھا کہ گوانتانامو بے جیل میں قید پانچ طالبان رہنماں کی رہائی سے پہلے افغانستان میں جنگ بندی نہیں ہوگی۔ اور نہ ہی اتحادی فوجیوں کے خلاف کارروائی روکی جائے گی۔
ذرائع کیمطابق طالبان نے دوحہ میں اپنا نمائندہ دفتر کھول لیا ہے اور انہیں توقع تھی کہ مذاکرات میں امریکا طالبان قیدیوں کو رہا کرنے پر آمادہ ہوجائے گا اور طالبان بدلے میں یرغمال امریکی فوجی رہا کردیں گے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق مذاکراتی وفد میں طالبان کے ایک سو چالیس نمائندے تھے۔ اور مذاکرات کی ناکامی کے بعد طالبان نے قطر سے واپسی شروع کردی ہے۔