قندھار میں16 شہریوں کا قتل، افغان پارلیمنٹ میں قرارداد منظور

afghanistan parliament

afghanistan parliament

قندھار : (جیو ڈیسک)امریکی فوجی کے ہاتھوں سولہ شہریوں کی ہلاکت کے خلاف افغان پارلیمنٹ میں قرارداد منظور کرلی گئی۔ افغان پارلیمنٹ نے قرارداد میں امریکا کی جانب سے قتل عام کی مذمت کی ہے۔ قرارداد میں کہا گیاہے کہ افغان عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے۔ غیرملکی فوج کی من مانی قبول نہیں۔ افغان صدر حامد کرزئی نے قندھار میں امریکی فوجی کے ہاتھوں قتل کئے گئے سولہ افغان شہریوں کے واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔