وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اٹھارہ کروڑ عوام ملک کی حفاظت کرنا جانتے ہیں قوم متحد ہے ملک کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ پشاور میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ سقوط ڈھاکہ کے بعد آئین نے ملک کو ایک رکھا ہوا ہے۔ دریں اثنا وزیر اعظم کی آمد کے موقع پر تمام بڑی شاہراہیں بند کردی گئیں جس کے باعث مختلف علاقوں میں ٹریفک جام ہوگیا۔ ٹریفک جا م کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ایمبولینسیں بھی ٹریفک جام میں پھنس گئیں۔