سندھ (جیوڈیسک) سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ قوم پرستوں نے سندھ کے تعلیمی اداروں میں کلاشنکوف کلچر، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کے سوا کچھ نہیں دیا۔شرجیل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ بلدیاتی نظام کے قانون کی مخالفت کرنے والے سیاست چمکا رہے ہیں۔
اس بل کی مخالفت کا مقصد صرف پوائنٹ اسکورنگ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے تین برسوں میں برسات اور سیلاب کے دوران کوئی ایک بھی قوم پرست عوام کی خدمت کرتا نظر نہیں آیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ عوام کو جھوٹ کے ذریعے ورغلایا جا رہا ہے اور یہ غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ سندھ میں دو نظام نافذ کئے گئے ہیں۔