وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ قومی اور عالمی سطح پر ملک کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستانی عوام ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ لاہور میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے حوالے سے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اقبال کے فلسفے پر چلے تو ہی آزادی اور خودمختاری کی فضا میں سانس لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال قومی ضمیر کی آواز ہیں۔ اس موقعے پر وزیراعظم نے سال 13-2012 کو اقبال کا سال قرار دے دیتے ہوئے اقبال اکیڈمی کیلئے 5 کروڑ روپے کا اعلان کیا۔