موجودہ قومی اسمبلی کی سال دو ہزار بارہ کی کار کردگی مثالی رہی جس میں ریکارڈ قانون سازی کی گئی۔ قومی اسمبلی نے دو ہزار بارہ میں ریکارڈ قانون سازی کی بیسویں ائینی ترمیم ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ،قومی کمیشن برائے انسانی حقوق صنعتی تعلقات انسداد دہشت گردی ترمیمی بل اور شفاف ٹرائل بل دو ہزار بارہ سمیت اس سال قومی اسمبلی میں چالیس مختلف بل پیش ہوئے جس میں 23 منظور کیے گئے۔
قومی اسمبلی نے مختلف قومی اور عالمی امور پر تیس مختلف قرار دودں کی منطوری دی تاہم بعض اراکین ایوان کی کا ر کر دگی سے مطمئن نظر نہیںآ تے۔ اس سال پارلیمنٹ کے دو مشترکہ اجلاس ہوئے صدر اصف علی زرداری نے مشترکہ اجلاس سے پانچواں خطاب کیا جبکہ پاک امریکہ تعلقات کے تعین سے متعلق بھی اسی سال مشترکہ اجلاس میں نئی راہیں متعین کی گئیں۔
قانون سازی کے ھوالے سے قومی اسمبلی کی سال دو ہزار بارہ کے دوران کار کردگی تو اچھی رہی تاہم عوامی سمائل کے حل کے لیئے ایوان عوامی توقعات پوری نہ کر سکا۔