قومی اسمبلی میں نیا کھیل کھیلنے نہیں دیں گے۔ نواز شریف

Nawaz

Nawaz

مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں نیا کھیل کھیلنے نہیں دیں گے۔ وزیراعظم کسی مہم جوئی سے گریز کریں۔ حکومت نے ملک کو نئے بحران سے دوچار کردیا ہے اداروں کے تصادم کا سلسلہ عروج پر ہے۔
مسلم لیگ کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت عدالت کا ایک بھی حکم ماننے کو تیار نہیں ہے۔ حکومت نئی مہم جوئی کی منصوبہ بندی کررہی ہے. حکومتی اتحادی موجود صورتحال کا احساس کریں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا رویہ، آئین، عدلیہ اورعوام پرعدم اعتماد کا اظہار ہے، ملک اداروں کے درمیان محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا، حکومت کو چاہئے تھا کہ وہ کھلے دل سے فیصلے کو تسلیم کرتی،عدلیہ کے فیصلوں پرعملدرآمد ناگزیر ہے۔