قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام کو ہو رہا ہے یہ اجلاس آئین میں بیسویں ترمیم کا مسودہ پیش کرنے کیلئے طلب کیا گیا تھا تاہم اجلاس کے دوران حکومت کو پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کیخلاف اپوزیشن کے شدید ردعمل کا سامنا ہے۔ گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔ ن لیگ اور ایم کیو ایم نے قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایوان سے واک آوٹ کیا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن اس معاملہ پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لینا چاہتی ہے اور پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف قرارداد ایوان میں لانا چاہتی ہے۔ گزشتہ روز بھی مسلم لیگ نے احسن اقبال نے قراردار پیش کرنے کی اجازت طلب کی تو اجلاس آج شام تک ملتوی کر دیا گیا امکان ہے کہ ملسم لیگ ن آج یہ قرارداد دوبارہ پیش کرنے کی کوشش کریگی ۔