قومی اسمبلی کی خارجہ امور کی کمیٹی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا۔ پارلیمنٹ ہاوس میں اسفند یار ولی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر سیکر ٹری خارجہ سلمان بشیر افغانستان میں پاکستان کے سفیر محمد صادق اور دیگر حکام قومی اسمبلی کے اراکین کا پون گھنٹے تک انتظار کرتے رہے تاہم اس دوران صرف چار ارکین اسمبلی فرح ناز اصفہانی ، پلوشہ بہرام، عامر مگسی اور اختر کانجو اجلا س کے لئے تشریف لا سکے اس موقع پر خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین نے شدید اظہار ناراضگی کیا اور اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا۔